
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے ابھی تک یوکرین کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ صدر پیوٹن نے مغرب اور نیٹو کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ میں تھک چکا ہے تو انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فوجی آپریشن میں ابھی تک طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ ہم یوکرین سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ہم امن مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن جو انکار کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے وہ جتنا اس عمل کو طول دیں گے اتنا ہی مشکلات بڑھتی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ یوکرینی عوام کے لیے المیہ ہے کہ کہ مغرب آخری یوکرینی شہری کی املاک کی تباہی تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں آپ کیا کہہ سکتے ہیں، انہیں کوشش کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہم سے یوکرین کے آخر تک لڑانا چاہتا ہے یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس طرف بڑھ رہا ہے۔


































