
کابل : ازبکستان پر راکٹ حملہ افغانستان سے کیا گیا۔ طالبان نے اعتراف کرلیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ راکٹ حملہ کچھ شرپسند عناصر نے کیا جو افغانستان اور ازبکستان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل ازبکستان اور تاجکستان پر ہونے والے اس قسم کے راکٹ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔


































