
بغداد : عراق میں مزاحمت کاروں نے دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے کو نشانہ بنادیا۔ بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی مرکز پر تین کاتیوشا راکٹ داغے گئے۔ دو راکٹوں کو فضائی دفاعی نظام نے روک دیا۔ ایک راکٹ عراقی انسدادِ دہشت گردی فورسز کے زیرِ استعمال عمارت کے قریب گرا جس سے چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بغداد میں ایک امریکی سفارتی مرکز 11 ستمبر کو حملے کی زد میں آیا تھا لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


































