
موصل : شمالی عراق کے شہر موصل میں ترکی کے قونصل خانے کو راکٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں سیاحتی مقام پر ترک حملے کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ موصل میں ترک قونصلیٹ پر میزائل حملہ صبح سویرے کیا گیا۔ دو راکٹ قونصل خانے کے قریب گرے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ترک کنٹریکٹرز اور مترجموں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ابھی تک کسی گروپ نے مبینہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اور ترکی نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔


































