Mon Oct 19, 2026

یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اور فلسطین مذاکرات بحال کریں، فرانسیسی صدر

پیرس : فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد سے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بحال کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یائر لاپد سے کہا کہ طویل عرصے سے منقطع ہونے والے عمل کو دوبارہ شروع کر کے آپ تاریخی شخصیت بن سکتے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں فلسطین کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے گیس ذخائر کو حزب اللّٰہ کی جانب سے خطرات سے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ اسرائیل کے نگران وزیراعظم بننے کے بعد یائر لاپد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔
فرانسیسی صدر اور یائر لاپد کے درمیان پچھلی ایک دہائی سے دوستی ہے کیونکہ لاپد اسرائیل کے وزیر خزانہ اور ایمانوئیل میکرون فرانس کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular