Mon Oct 19, 2026

یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

روزانہ کی خبریں

بھارت سے آزادی کیلئے اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری

روم: سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا، سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ وہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular