
لاہور : بی بی پاک دامنؒ کے دربار کی تعمیرنو اور بحالی کیلئے محکمہ اوقاف کو ساڑھے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ مل گئی ہے محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق دربار بی بی پاک دامنؒ کیلئے محکمہ اوقاف کو پہلے کوارٹر کی مد میں فنڈ جاری کیا گیا ہے فنڈز دربار بی بی پاک دامنؒ کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت رواں سال دربار بی بی پاک دامنؒ کی بحالی کا 50 فیصد کام مکمل کرے گی دربار کا بیرونی حصہ بھی خوبصورت انداز سے تعمیر کیا جائے گا۔


































