Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کے ساتھ 2 ریاستی حل پر کام کرنے کو تیار ہیں، محمود عباس

رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو ریاستی حل پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف برداری پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ آپ کی مدت صدارت کے دوران دو ریاستی حل پر مبنی امن کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔ فلسطینی صدر نے کہاکہ اس کا مطلب ہوگا کہ فلسطینی اور اسرائیلی ریاست ہمارے خطے اور دنیا میں سلامتی، اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ سلامتی اور امن سے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے دور صدارت میں امن کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس میں اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کا بہت ساحصہ دینے اور اس کے بدلے مستقبل کی فلسطینی ریاست کو کچھ علاقہ دینے کا کہا گیا تھا۔فلسطینیوں نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular