
رام اللہ : امریکی صدر جو بائیڈن نے مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں کی بات چیت میں کسی بڑی سفارتی پیشرفت کے بغیر اقتصادی اقدامات پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ قبل ازیں امریکی صدر نے اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی القدس میں آگسٹا وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے میں طبی اداروں کے لیے کروڑوں روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا ان اسپتالوں کی مدد کے لیے اضافی 10 کروڑ ڈالر کا وعدہ کر رہا ہے۔


































