Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ڈنمارک میں 5 سفارتخانوں کے باہر قرآن سوزی، سویڈن میں بھی قرآن نذر آتش

کوپن ہیگن: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات تھم نہ سکے۔ یورپی یونین نے اسے ذاتی اشتعال انگیزی قرار دیدیا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسلام دشمن گروہ ڈانسک پیٹریاٹس نے چوتھے روز بھی قرآن کی بےحرمتی جاری رکھی۔ گروپ کے ارکان نے پولیس کی حفاظت میں اس بار ترکیہ، عراق، مصر، سعودی عرب اور ایرانی سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔ شرپسندوں نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور اسلام مخالف بینرز لہرائے۔ اس گھناؤنے فعل کو سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کیا گیا۔ ادھر سوئڈن میں بھی ایک بار پھر قرآن سوزی کی گئی۔ دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایرانی نژاد ملعون بیرامی مرجان نے ضلع برومہ کے ساحل پر قرآن کا نسخہ جلایا۔ اسے بھی پولیس کا تحفظ حاصل رہا۔ ملعون نے کہا کہ تمام مذاہب کو تباہ کر دینا چاہیے۔ ادھر یورپی یونین نے توہین قرآن کو انفرادی اشتعال انگیز قرار دیکر اپنی جان چھڑالی۔ یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہاکہ یورپ میں نسل پرستی اور زاینو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular