Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

کوئٹہ: خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی استاد گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 11 اگست کو کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر بلوچستان کی یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو پکڑا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار لیکچرار نے 2024ء میں ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کی ایک یونیورسٹی کا استاد 14 اگست کو دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا، فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے پیمانے پر تباہی ٹل گئی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا تھا کہ بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تھا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، بلکہ عوام کی شراکت سے ہی کامیابی ممکن ہے، کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خود دہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کوخالی کرائے، آپریشن کرے، ایسی صورت میں جب فوج واپس جائے گی تو دہشت گرد پھر آجائیں گے، ہمیں بڑی سمجھداری کے ساتھ سب کچھ کرنا ہوگا، اسی لیے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular