
رام اللہ : امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے خلاف فلسطین میں مظاہروں کے لئے مہم زور و شور سے جاری ہے۔فلسطینی نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رام اللہ میں امریکا کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔امریکی صدر جو بائیڈن آج سے مغربی ایشیا کا دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے۔ ان کے پروگرام میں سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ خلیج فارس کے رکن ملکوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


































