Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں مظاہرین کا صدارتی محل پر قبضہ، پولیس سے جھڑپیں

کولمبو : سری لنکا میں صدر راجاپاکسے کے خلاف احتجاج کی اپیل پر دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ایوان صدر پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں افراد رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں گھس گئے۔ صدر راجا پاکسے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ۔ گال سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہروں میں شدت آگئی۔ مظاہرین گال اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ متاثر ہوا۔ کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ کل شیڈول کے مطابق ٹریننگ سیشن ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular