Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے صدر اور وزیراعظم کے گھر جلادئے، وزیراعظم ُکل جماعتی حکومت بنانے پر رضامند

کولمبو : سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے اور صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے گھروں کو آگ لگا دی۔ صدارتی محل پر عوام کے حملے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے نے بھی مستعفی ہونے اور کُل جماعتی حکومت بنانے پر رضامند ظاہر کی ہے، وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے رانیل وکرما سنگھے معاشی بحران کے حل کے لیے کُل جماعتی حکومت بنانے اور مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے پہلے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہو گئے تھے جہاں مظاہرین نے صدارتی محل کے اندر بنے سوئمنگ پول میں ڈبکیاں بھی لگائیں اور صدارتی کچن میں کھانے بھی کھائے۔مشتعل مظاہرین نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے اور وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھاوے کے دوران صدر کے گھر سے بڑی رقوم برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والی رقم سیکیورٹی یونٹس کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مبینہ طور پر صدر راجاپاکسے کے گھر سے ملنے والے کرنسی نوٹوں کو گنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular