تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے سویڈش اور ڈنمارک کے چارج ڈی افیئرز کو طلب کر کے قرآن مجید کے نسخوں کو جلانے اور بے حرمتی کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران قرآن پاک کی بے حرمتی کی مکمل ذمہ داری اور سنگین نتائج سویڈش اور ڈنمارک کی حکومتوں پر عائد کرتا ہے۔ دونوں حکومتوں کو اس گستاخانہ اقدام کی مکمل ذمہ داری اور سنگین نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔ انہوں نے ان سازشی اور خطرناک کارروائیوں کے جاری رہنے کے خلاف مزید خبردار کیا۔ انہوں نے دونوں سفیروں پر زور دیا کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے پر مبنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے، نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں سنجیدہ عزم اور ارادے کا مظاہرہ نہ کرکے وہ بدستور بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران میں سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو طلب کرکے…
ایران میں سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج
-
Raza Musani - اگست 21, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































