Tue Oct 20, 2026

فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

عراق کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے تمام گروپوں کو مرجعیت سے مدد لینے کی تجویز

بغداد : عراق کی النجباء تحریک نے تجویز دی ہے کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے تمام سیاسی گروہوں کو شیعہ مرجعیت سے مدد لینا چاہئے.النجباء تحریک کے ترجمان نصر الشمری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ٹوئٹ کیا کہ عراق کا موجودہ سیاسی بحران اس قدر پیچیدہ ہے کہ ہمیں ایک بہتر نظریے ، گہری فکر اور فیصلہ کن و منصفانہ فیصلوں کی ضرورت ہے اور ملک میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے سوا کوئی بھی اس صلاحیت و توانائی کا حامل نہیں ہے ۔الشمری نے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ نجف اشرف جائیں اور ان تمام رکاوٹوں کو دور کریں جن کے باعث مرجعیت نے ان پر اپنے دروازے بند کر لئے ہیں اور ایسے افراد کو مرجعیت کے پاس اقتدار کے لئے متعارف کرائیں جن میں حکومت چلانے کی لیاقت ہو اور کردار پاک و صاف ہو النجباء تحریک کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کام ملک کے نامعلوم خطرات ، سازشوں اور چیلنجوں سے بھرے راستے پر جانے سے پہلے ہونا چاہئے دوہفتے پہلے بھی عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی عوام کی زندگی میں مرجعیت کے کردار اور بحرانوں سے نکلنے اور تبدیلی لانے میں مرجع تقلید کی صلاحیت اور حشدالشعبی کی تشکیل میں اس کے تاریخی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اعلی شیعہ مرجعیت ہمیشہ مناسب وقت پر میدان میں موجود رہی ہے تاکہ صورت حال کا مقابلہ کرے اور زندگی کو معمول پرواپس لائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular