
تل ابیب: صیہونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش پر پیشرفت کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے ای ون علاقے میں تعمیراتی منصوبے دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ یہ ایسا اقدام ہے جو شمال کو جنوب سے الگ کر دے گا اور ان کے درمیان رابطے منقطع کردے گا۔
رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں پہلی بار یہ تجویز پیش کی گئی تھی جس پر چھ اگست کو سول ایڈمنسٹریشن میں اعلیٰ منصوبہ بندی کمیٹی غور کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعمیرات رام اللہ ، مشرقی یروشلم اور بیت للحم کے اردگرد بچی ہوئی زمینوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس متنازع منصوبے کے تحت 12 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 3 ہزار 412 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔


































