Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، بندرگاہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بندر عباس کی بندرگاہ پر دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے، دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اگر ایران خطے میں قیام امن کیلئے کوئی تعمیری کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
وزیراعظم نے غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی آمادگی کا بھی اظہار کیا اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے بھارتی فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔
آخر میں صدر مسعود پیزشکیان نے سانحہ بندرعباس پر اظہار یکجہتی پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے خطے میں قیامِ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور وزیراعظم کو دورہ تہران کی دعوت دی جبکہ شہباز شریف نے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular