
ریاض : انسانی حقوق کے کارکنوں نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں آٹھ نوعمروں کے جلد ہی سر قلم کردئے جائیں گے۔ ان کا تعلق مشرقی صوبہ قطیف کے شیعہ آبادی والے علاقے سے ہے۔ کارکنوں نے نابالغوں کو دی جانے والی سزائے موت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے عربی ہیش ٹیگ "ذبح بند کرو” کے تحت ایک مہم چلائی ہے۔ جن نوعمروں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جانا ہے ان میں عبداللہ الحویطی، عبداللہ الدرازی، علی الصبیطی، حسن ذکی الفراج، جلال العباد، مہدی المحسن، جواد قاریس اور یوسف المنصف شامل ہیں۔ رضاکاروں نے نشاندہی کی کہ جنرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے منصف، سجاد ال یاسین سمیت پانچ دیگر نوجوانوں کے ساتھ ارتداد کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان چھ افراد پر ستمبر 2019 سے مقدمہ چل رہاہے۔

































