
ویٹی کن: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پوپ نے پہلی بار غزہ میں نسل کشی کا معاملہ اپنی آنے والی کتاب میں اٹھایا ہے۔ جس کے بعض اقتسابات اطالوی اخبار نے شائع کئے ہیں جس کے مطابق پوپ نے لکھا ہے کہ کچھ ماہرین کے مطابق غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کی خصوصیات رکھتا ہے۔ پوپ پہلے بھی کئی بار غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے متاثرین کی تعداد پر اظہارِ افسوس کر چکے ہیں۔ کتاب میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ہمیں بغور تحقیقات کرنی چاہئیں کہ کیا اس پر ماہرین قانون اور بین الاقوامی اداروں کی وضع کردہ تکنیکی تعریف کا اطلاق ہوتا ہے۔ پوپ کے انٹرویوز پر مبنی کتاب منگل کے روز شائع ہوگی۔


































