Tue Oct 20, 2026

فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ

روزانہ کی خبریں

لیبیا میں سیاسی بحران میں شدت، طبروق میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگادی

طرابلس : لیبیا میں نگراں وزیراعظم اور انکے مخالف گروپ کے درمیان سیاسی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ طبروق شہر میں سینکڑوں مظاہرین نے مشرقی پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین پارلیمنٹ میں گھسے تو عمارت خالی تھی۔ مظاہرین نے خالی عمارت کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے دوسری سرکاری عمارتوں پر بھی حملے کئے۔ نگراں وزیراعظم عبدالحمید طرابلس میں مقیم ہیں۔ جبکہ طبروق میں موجود پارلیمانی عمارت مخالف حکومت کے وزیراعظم فتح بشاگا کے ماتحت ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فریقین انتخابات کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ نگراں وزیراعظم عبدالحمید نے مظاہرین کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول سیاسی حکومت اقتدار چھوڑ دیں، حکومت کا قیام انتخابات کے ذریعے ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular