Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

افغانستان سے متعلق پالیسی پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر

راولپنڈی : ملک کی سیاسی قیادت نے افغانستان میں امن و استحکام‘ داخلی سلامتی اور پاکستان کے بنیادی اسٹرٹیجک مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے افواج پاکستان کی صلاحیتوں‘ پالیسیوں اور اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں تھا بلکہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہی وہاں گیاتھا ‘پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں 15 اگست کوجو کچھ ہوا وہ غیر متوقع تھا ‘امریکا نے انخلاء میں جلد بازی کی‘مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں حالات معمول پر لانے میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں ‘ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن اور استحکام ممکن نہیں ‘ چیلنجزکے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں‘ افغانستان میں پاکستان کا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ،ہم وہاں افغان عوام کی نمائندہ حکومت چاہتے ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی ‘ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل ایک وفد نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ وفد کو سیکیورٹی ماحول سمیت سرحدوں کی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular