
Secretary-General António Guterres (at podium) briefs reporters on recent developments in Israel and the Occupied Palestinian Territory.“Only a negotiated peace that fulfills the legitimate national aspirations of Palestinians and Israelis, together with their security alike – the long-held vision of a two-State solution, in line with United Nations resolutions, international law and previous agreements – can bring long-term stability to the people of this land and the wider Middle East region,” said the Secretary-General.
ریوڈی جنیرو: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ فلسطین میں امن دو ریاستی حل پر مبنی ہونا چاہیے۔ برازیل میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں امن کا آغاز فوری اور دیرپا جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی سے ہوتا ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی آزادانہ اور بلا روک ٹوک ترسیل اور مغربی کنارے میں تباہ کن الحاق اور تشدد کے خاتمے پر زور دیا۔
گوتریس نے ایک ایسی دنیا میں جہاں امن پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے مصنوعی ذہانت کو ہتھیار بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کو انصاف اور انسانی حقوق پر مبنی کثیر الجہتی ردعمل کی ضرورت ہے۔


































