
پاراچنار : کرم ضلع میں راستوں کی بندش کے خلاف ماہ رمضان میں روزہ داروں کا پاراچنار پریس کلب کے باہر شہریوں کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ شرکاء نے پریس کلب سے ڈی ایچ کیو اسپتال تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
ریلی کا مقصد گزشتہ پانچ ماہ کی روڈ بندش کی وجہ سے تکالیف کا شکار مریضوں سے اظہار یکجہتی کرنا یے۔
دھرنا منتظمین نے کہا کہ علاج کی سہولیات نہ ملنے اور بروقت رسائی نہ ہونے سے بچوں سمیت سینکڑوں مریض جان بحق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی کے دوران علاج نہ ملنے کے باعث جاں بحق بچوں سمیت متاثرہ سینکڑوں افراد کے خاندانوں کو شہید پیکج دیا جائے۔
عمائدین نے اعلان کیا کہ آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔


































