Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فلسطینی صدر کا متاثرہ جنین پناہ گزین کیمپ کا غیر معمولی دورہ

جنین: فلسطینی صدر محمود عباس نے صیہونی جارحیت کے متاثرہ جنین پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔ اور وعدہ کیا کہ وہ کیمپ کی فوری طور پر تعمیر نو کریں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس اردنی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنین پہنچے اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سڑک کے راستے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے۔ یہ دس سال بعد محمود عباس کا جنین کا پہلا دورہ ہے۔ صدر نے فوجی آپریشن کے شہدا کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر سینکڑوں فلسطینی کیمپ کے داخلی دروازے پر جمع ہوگئے جہاں محمود عباس نے ایک جلے ہوئے ریسٹورنٹ کے سامنے خطاب کیا۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہیں گے اور اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم یہ کہنے آئے ہیں کہ ہم ایک اتھارٹی۔ ریاست۔ قانون اور ایک سلامتی ہیں، جو ہمارے اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچائے گا ہم اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular