
رام اللہ : فلسطینی انتظامیہ نے سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کر دی۔ فلسطینی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کی تکالیف کے خاتمے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔ فلسطین نے قرارداد پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ میں معمولات زندگی بحال، غیرقانونی قبضے کا خاتمہ، آبادکاری و انضمام کی کوششوں کی روک تھام اور تعمیرِ نو کا عمل ممکن ہو سکے۔ بیان میں اس بات کی بھی تجدید کی کہ وہ غزہ کی ذمہ داریاں مکمل طور پر سنبھالنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ یہ علاقہ ریاستِ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ فلسطینی انتظامیہ نے کہا کہ ایک منصفانہ اور جامع حل ہی خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کا راستہ ہے۔


































