
سری نگر : پاکستان کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔ قابض بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے جبکہ کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کیے۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھی جاری کیے۔


































