
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا اور خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے معدنیات ،آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


































