پاکستان کی قندوز میں مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پُرزور انداز میں مذمت کرتا ہے، ہم ان خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں جنھوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہوں گے۔

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پُرزور انداز میں مذمت کرتا ہے، ہم ان خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں جنھوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہوں گے۔