
اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کے لیے برطانیہ کو کورونا کے اعداد وشمار فراہم کر دیے ہیں اور ہمارے ڈیٹا کی درستگی میں کوئی شک و شبہ نہیں، چند دن قبل برطانوی وزارت صحت کے حکام اور ماہرین سے انکی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، دیکھیں برطانیہ ہم پر نظر ثانی کر رہا ہے اور ان کو جو ڈیٹا چاہیے تھا ہم نے فراہم کر دیا ہے اور انکے بھی بڑے اچھے ایکسپرٹس تھے جن کے ساتھ ہماری بات ہوئی، باقی ہر ملک کی اپنی چوائس ہوتی ہے اپنے خطرات کو کیسے مینج کرتے ہیں، توقع ہے کہ برطانوی حکام اسی ہفتے دوبارہ جائزہ لے کر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے یا اس سے نکالنے کا فیصلہ کریں گے۔


































