
سری نگر: سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے والد نے پاکستان کو خبردار کیاکہ وہ اپنے مسلسل حملوں کو ختم کرے۔اور دوست بننے کا کوئی راستہ تلاش کرے ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔ دہشت گردی کےحالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ہمیں کوئی مناسب حل نہیں مل جاتا۔ ہم سب اس کی اصلیت سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیس سال سے بے گناہوں کے قتل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کا نام لئے بغیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں وہ اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔ جب ہم پاکستان کا حصہ نہیں بنیں گے؟۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی شہید ہو چکے ہیں۔ لیکن یہ ہر سال جاری رہتا ہے اور آپ اس کے ذمہ داروں کو جانتے ہیں۔ وہ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ اس سے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد ملے گی۔


































