Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

پاکستانی حکام اور طالبان میں مذاکرات کامیاب، چمن میں باب دوستی کھول دیا گیا

چمن: چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق باب دوستی سے پیدل آمد و رفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کر دی تھی۔ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمد و رفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی، پیدل آمدورفت شناختی کارڈ کے علاوہ افغانی دستاویز اور مہاجرکارڈ پر بھی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد کے مطابق افغانستان جانے اور آنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر آمدورفت کے اوقات کار بھی بڑھا دیے ہیں اور باب دوستی سے آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں طالبان شیڈو حکومت نے چمن بارڈر کراسنگ بند کر دی تھی۔۔ لیویز حکام کے مطابق باب دوستی سے پیدل آمد و رفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کر دی تھی۔ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمد و رفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی، پیدل آمدورفت شناختی کارڈ کے علاوہ افغانی دستاویز اور مہاجرکارڈ پر بھی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد کے مطابق افغانستان جانے اور آنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر آمدورفت کے اوقات کار بھی بڑھا دیے ہیں اور باب دوستی سے آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک میں طالبان شیڈو حکومت نے چمن بارڈر کراسنگ بند کر دی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular