
نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں دھماکوں کیلئے استعمال ہونے والے پیچرز اسرائیل نے تیار کیے تھے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے پیجرز بنانے کے لیے ہنگری میں بی اے سی کمپنی بنائی اور حزب اللہ سے آرڈر حاصل کرنے کے مختلف ذرائع استعمال کیے۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے ایسے پیجرز بنائے جن کے پیغامات تک پہنچنا انتہائی دشوار تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کئی کلائنٹس کے آرڈرز بھی مکمل کیے۔اخبار کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے لیے آرڈر مختلف کلائنٹس کے ذریعے حاصل کیے اور حزب اللہ کے لیے بنائے گئے پیجرز میں دھماکہ خیز کیمیکل رکھا این ٹی این رکھا جو بیٹری کی حدت سے پھٹ گیا۔


































