
بغداد : عراق کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تمام فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قومی مکالمے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے صدر برہم صالح سے اس سلسلے میں بات چیت کی اور دونوں نے ملک کی سلامتی و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ عراقی وزیراعظم نے تمام فریقوں سے اپیل میں مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تمام جماعتوں کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہیں۔


































