Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک مرتبہ پھر متنازع خطے پر مسلح تنازع شروع

باکو : آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک مرتبہ پھر ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے پر مسلح تنازع شروع ہو گیا ہے اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر دو سال قبل طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے روسی امن فوجیوں کے زیرِ اتنظام علاقے میں ایک پہاڑی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آذری حکام کے مطابق اس حملے میں ان کا ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اُنھوں نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔آذری وزارتِ دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نتیجتاً غیر قانونی آرمینیائی مسلح دستوں کے لیے لڑنے والے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام آرمینیائی فوجی فوراً اس علاقے سے نکل جائیں ورنہ ضرورت پڑنے پر انھیں کچل دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular