
دوحہ : حماس نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ مذاکرات سے وابستہ ایک فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔ جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالث ممالک کو اپنا جواب دے دیا ہے، جس کی خصوصیت ایک مثبت جذبہ ہے۔
حماس پوری سنجیدگی کے ساتھ فوری طور پر معاہدے کو نافذ کرنے کے طریقہ کار پر مذاکرات کے نئے دور میں داخل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو حماس کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ معاہدے میں ساٹھ دن کی جنگ بندی۔ دس زندہ یرغمالیوں کی رہائی اور اٹھارہ لاشوں کی واپسی اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے روڈ میپ شامل ہے۔ جنگ بندی کے پہلے دن آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ غزہ میں امداد کی فراہمی اور تقسیم کا کام اقوام متحدہ اور فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سمیت ایجنسیاں سنبھالیں گی۔ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد اسرائیل کی تمام فوجی کارروائیاں بند ہو جائیں گی۔


































