
کابل : طالبان کی عبوری حکومت نے چینی کمپنی سی پی ای آئی سے تیل نکالنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق سر پل، جوزجان اور فاریاب صوبوں میں ساڑھے چار ہزار مربع میٹر کے رقبے سے تیل نکالا جائے گا۔ جس سے یومیہ تیل نکالنے کی مقدار ہزار سے 20چہزار ٹن ہوجائے گی۔ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پہلے سال 15چکروڑ ڈالر اور اگلے تین سال میں 54 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 2021 میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنےکے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔کابل میں معاہدے پر طالبان کے نائب وزیر ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

































