Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کا ماتمی جلوسوں پر دھاوا

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جارحیت جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے محرم کے جلوس روک دیے۔ پابندیوں کے باوجود کئی علاقوں میں کشمیریوں نے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی۔ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارتی فوج نے شیلنگ اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ سرینگر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک، ڈل گیٹ اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران دسیوں عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے لاٹھیوں کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کوریج کرنے والے بعض صحافیوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں اور انہیں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکا گیا۔ جلوسوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انٹر نیٹ اور موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular