
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر ایک نوجوان سماجی کارکن کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا بھٹہ کے رہائشی 25 سالہ سماجی کارکن رحمت اللہ پڈر کو قصبے میں کواڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ رحمت اللہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے کوڑا کرکٹ کے ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ سائیٹ کے منصوبے میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا۔


































