
ٹوکیو : جاپان کے تاریخی شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 77 سال پورے ہونے پر یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت جاپانی وزیر اعظم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ایٹم بم سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ سمیت دیگر حکام نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف دنیا کو خبردار کیا اور کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے دوران ایسے ہی ایک اور حملے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ہیروشیما پیس پارک میں ہونے والی دعا میں شامل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جوہری ہتھیار بکواس ہیں۔ وہ کسی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتے ہیں – صرف موت اور تباہی۔


































