Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا نے فوجی تنازع چھیڑا تو ایٹم بم چلا دیں گے، شمالی کوریا کی دھمکی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جانب سے امریکا یا جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تنازع کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین ہم پر جزیرہ نما کوریا کو جنگ کے دہانے پر پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تنازع کی صورت میں ہم جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری فوجیں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا ہیں اور ہم اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو تیز رفتاری کے ساتھ اپنے مشن کے مطابق متحرک کر سکتے ہیں۔ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریائی صدر یون سک یول کو تصادم کا شوق رکھنے والا کا نام دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی کوریا کے ماضی کے رہنماؤں کے مقابلے میں زیادہ تصادم کو خواہاں ہیں۔ انہوں نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی معاندانہ پالیسیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے شمالی کوریا کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular