
سیول: شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے، رواں ماہ اسلحے کی نمائش کا یہ تیسرا دور ہے جو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشروط مذاکرات کی پیشکش دہرائے جانے کے صرف تین روز بعد سامنے آیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل کا تازہ ترین تجربہ ممکنہ طور پر یہ جانچنے کے لیے تھا کہ جنوبی کوریا کس طرح جواب دے گا کیونکہ شمالی کوریا کو سیئول کی ضرورت ہے تاکہ واشنگٹن کو اقتصادی پابندیوں کو کم کرنے اور دیگر مراعات دینے پر آمادہ کیا جا سکے، جنوبی کوریا کی حکومت نے قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔


































