Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا فی الحال مشکل ہے، شام

نیویارک : شام پر قابض حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل کی مسلسل دھمکیوں اور شام کی سرزمین پر قبضے کے باعث اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا فی الحال مشکل ہے۔ اسعد الشیبانی نے سی این این کو انٹرویو میں واضح کیا کہ جب تک شام پر اسرائیلی خطرات موجود ہیں اور گولان سمیت دیگر علاقے قبضے میں ہیں، اس وقت ابراہام معاہدوں یا تعلقات کی بحالی کی بات ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ خطے میں کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے، مگر اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ جاری ہے۔ الشیبانی نے مستقبل کا نقشہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام آنے والے برسوں میں ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر ابھرے گا، جس کے شہری واپس آ کر سرمایہ کاری کریں گے اور جو اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور دنیا بھر سے تعاون کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular