
اسٹاک ہوم : ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے 73 سالہ ناول نگار عبدالرزاق گُرناہ نے اپنے نام کر لیا، ان کی تحریریں مہاجرین کے مسائل، جنگیں، غربت، معدوم ہوتی ثقافتیں، انسانوں کی نکل مکانی جیسے موضوعات کے گرد گھومتی ہیں ، ادیب عبدالرزاق گُرناہ کے 10 ناول اور مختصر کہانیوں پر مبنی کتابیں شائع ہو چکی ہیں، ان کا مشہور ترین ناول پیراڈائز ہے جو کہ 1994ء میں شائع ہوا تھا، عبدالرزاق گُرناہ تنزانیہ کے پہلے ادیب ہیں جنہیں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔


































