Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ایٹمی مراکز میں کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں ہوگا، ایران کا دوٹوک موقف

تہران : ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جب تک فریق مقابل ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آتا تب تک ایران کے ایٹمی مراکز میں کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو میں محمد سلامی نے کہا کہ جن کیمروں کو ہٹایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے اور اضافی پروٹوکول اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت نصب کئے گئے تھے۔جب فریق مقابل ایٹمی معاہدے سے نکل چکا ہے اور اپنی ذمہ داریوں پرعمل نہیں کر رہا ہے تو اس بات کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایران یکطرفہ طور پر التوا کے شکار اس معاہدے پر عملدرآمد کرتا رہے۔ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے زور دیکر کہا کہ جب تک فریق مقابل معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا اور بے بنیاد دعووں سے دست بردار نہیں ہوتا تب تک کوئی بھی کیمرہ نصب نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular