
ابوجا : نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت ابوجا سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ کتنے لوگ مارے گئے۔ لیکن اس حملے میں کئی عبادت گذاروں کی جانیں چلی گئیں جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔


































