
ابوجا : نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شدت پسندوں کے جیل پر حملے میں سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔ وزیر دفاع بشیر مگاشی کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 440 قیدی فرار ہوئے جس میں 64 شدت پسند بھی شامل ہیں۔ جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے قافلے پر بھی حملہ کیا گیا تاہم وہ قافلہ میں موجود نہیں تھے۔ یہ قافلہ شمالی ریاست کاٹسینا جارہا تھا۔


































