
ابوجا : نائجیریا میں مسجد کا ایک حصہ گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اورب23 زخمی ہو گئے۔ نائجیریا کی ریاست کدونا کی شہر زاریا میں مسجد کا ایک حصہ اس وقت گرگیا جب سینکڑوں نمازی شہر کی مرکزی مسجد میں نماز ظہر ادا کر رہے تھے۔ چھت کا ملبہ گرنے سے کئی افراد نیچے دب گئے۔۔ل ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق اور 23 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گورنر نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا اور مسجد کی چھت گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ مسجد 1830 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی۔


































