Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد کی بحالی کیلئے بین الاقوامی برادری سے نئی اپیل

جنیوا : اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے غزہ میں امداد کی بحالی کیلئے بین الاقوامی برادری سے نئی اپیل کردی۔ فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ میں امداد کی اجازت دینے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی فلسطینیوں کے بھوک سے مرنے میں ملوث ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی اپنی بے عملی سے انسانیت کھو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب انسانوں کا بنایا ہوا ہے جس میں اسرائیل کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ لازارینی نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر دستیاب ہیں۔ انروا کے پاس اگلے تین ماہ کے لیے پوری آبادی کے لیے غزہ سے باہرخوراک کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے سیاسی قوت ارادی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف سیاسی قوت ارادی اور قیادت ہی مکمل بھوک کو ختم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular