
تل ابیب : سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی جنگ کو انتخابات تک طول دینا چاہتے ہیں۔ لائبرمین نے کہا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی اور جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو پر اندرونی دباؤ بڑھے گا اسی لئے وہ جنگ کو طول دے رہے ہیں۔
سابق وزیر نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کا مطلب دسمبر 2026 میں نیتن یاہو کی مدت ختم ہونے کے بعد ہونے والے انتخابات ہیں یا قبل از وقت انتخابات ہیں جو رواں سال کے آخر یا 2026 کے آغاز میں ہو سکتے ہیں۔ لائبرمین نے کہا کہ غزہ میں تمام مغویوں کو ایک ساتھ واپس کیے بغیر حماس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


































